گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ فیصل ایوب سے وفد کے ہمراہ چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی برائے پاور لومز وحید بشیر نے ملاقات کی وفد میں رکن مجلس عاملہ عمران اشرف،لقمان احمد،عمرفاروق شامل تھے۔وفد کی قیادت کرتے ہوئے وحید بشیر نے بتایا کہ پاور لومز انڈسٹری جو کہ مہنگی بجلی،گیس سے شدید متاثرہے اور مختلف بحرانوں کے باعث تباہی کے دھانے پر کھڑی ہے اس سنگین ترین صورتحال میں FBRآئے روز بے بنیاد نوٹسز بھجوا کر کاروباری لوگوں کو ہراساں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا ستم ظریفی کی بات ہے جو لوگ پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں اور ٹیکس نیٹ میں ہیں محکمہ انہیں پر مزید ٹیکسوں کے بوجھ ڈال کر انہیں پریشان کر رہا ہے جو کہ سراسر زیادتی کے مترادف ہے۔ گوجرانوالہ چیمبر کے صدر شیخ فیصل ایوب نے وفد کے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا پاور لومز سیکٹر کو FBRکیطرف بلاجواز نوٹسز کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔
صدر گوجرانوالہ چیمبر سے چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی پاور لومز کی ملاقات
Nov 21, 2022