طالبا ت اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کریںمستقبل تابناک ہوگا:پروفیسر نعیم بٹ

Nov 21, 2022


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )طالبا ت اپنی توجہ تعلیم پر مرکوز کریں آپ کامستقبل تابناک اور روشن ہوگا، تعلیم حاصل کرنیوالی ہزاروں طالبات معاشرہ کی بہترین شہری بن کر زندگی کے تمام شعبوں میں ملک پاکستان کی سربلندی کیلئے مصروف عمل ہیں،اچھے امتحانی نتائج آپ کے بہتر مستقبل کے ضامن ہوتے ہیں اس لئے اپنی تعلیم پر دل لگا کرمحنت کریںہر میدان آپ کی کامیابی یقینی ہوگی،ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی کنٹرولر امتحانات بورڈپروفیسر نعیم بٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز زاہد فاروق،پرنسپل میڈم صدف بلال،وائس پرنسپل پروفیسر ارسلان ستار،سردار سجاد وڑائچ،پروفیسر جویریہ عمران انچارج ایڈونچر کلب، پروفیسر جویریہ ظفر، پروفیسر خدیجہ عارف، پروفیسر ثمینہ، پروفیسر سدرہ ،پروفیسر آمنہ، پروفیسر رابعہ، پروفیسر سندس، پروفیسر فائزہ،پروفیسر طاہرہ،پروفیسر انجم، پروفیسر سجاد،یاسر رحمان وودیگر نے نجی کالج گرلز کیمپس کے زیراہتمام سال اول کی طالبات کی ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر گزشتہ سال دوم کی پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن ہولڈر طالبات کو ادارہ کی طرف سے انعامات سے بھی نوازاگیا ۔

مزیدخبریں