گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ فیصل ایوب نے سفارش علی باجوہ کو چیمبر آف کامرس کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے نادرا سروسز کا چیئرمین نامزد کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صدر چیمبرکا کہنا ہے کہ چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹیاں بنانے کا مقصد بزنس کمیونٹی کے مسائل کو فوری حل کروانا ہوتا ہے اس سلسلہ میں سٹیڈنگ کمیٹیوں سمیت دیگر مختلف اقدامات بھی کئے جارہے ہیں تاکہ کاروباری افراد کو کسی سرکاری دفتر میں مسائل کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا چیمبر کے تمام ممبران کے مسائل بلاتفریق حل کروانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے اس موقع پر سفارش علی باجوہ کا کہنا تھا کہ صدر چیمبر اور دیگر ممبران نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیا ہے وہ انشااللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔