نسلِ نو کی تعلیم و تربیت جدید تقاضوں کے مطابق ہونی چاہیے:پروفیسر زاہد فاروق 


گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کسی بھی ملک کی ترقی اور اس کے نوجوانوں کے ذہنی ارتقا ء کا اندازہ وہاں کی تعلیمی حالت سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے۔کم آمدنی والے نجی تعلیمی اداروں کی مینجمنٹ خراج تحسین کے قابل ہے جو اپنی مددآپ کے تحت کروڑوں بچوں کی تعلیمی ضرورت کو پورا کررہی ہے ان خیالات کااظہار ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر زاہد فاروق نے گذشتہ روز پروفیسر ڈاکٹر عاشق حسین ‘پروفیسر طارق ‘پروفیسر ریاض گوہر اور پروفیسر عبدالقادر سے ایک ملاقات کے موقع پر کیا، پروفیسر ڈاکٹر عاشق حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ نسلِ نو کی تعلیم و تربیت کلچر، تہذیب وثقافت اور دورِ حاضر کے تقاضوں کے عین مطابق ہونی چاہیے ۔ 

ای پیپر دی نیشن