گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )بچوں کی اخلاقی ،ذہنی اور تعلیمی تربیت کیساتھ ذمہ دار رویہ اختیار کرنے کی تربیت بھی دی جائے تو یہی بچے مستقبل میں معاشرہ کے مفید شہری بن سکیں گے ،ہونہار اور ذہین طالب علم تعلیمی اداروں کا حسن ہوتے ہیں جواپنے اداروں کے ساتھ ساتھ اپنے ماں باپ اور اساتذہ کا نام بھی روشن کرتے ہیں،ان خیالات کااظہار مہمان خصوصی جی ایم نجی کالجز کرنل(ر) آصف رشید ،ڈی ایس پی ماڈل ٹائون رمضان کمبوہ،زونل مینجر عارف رحمان،پرنسپل محمد شاہد، پرنسپل پروفیسرمحمد شہباز بٹ،وائس پرنسپل مرزا کاشف نے کالج کے زیر اہتمام ویلکم پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کمیونیکیشن فلڈ اور گلوبلائیزیشن نے ہماری نسل کو بری طرح متاثر کیا ہے،اس موقع پرطلباء نے پاکستانی ثقافت، جذبہ حب الوطنی، ملکی حالات،والدین کی عظمت کے موضوعات پر ٹیبلوز ملی نغمیں پیش کئے۔
ہونہار اور ذہین طالب علم تعلیمی اداروں کا حسن ہوتے ہیں:آصف رشید
Nov 21, 2022