عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نوازشریف کیئرٹیکرکادوراینہ بڑھوانا چاہتا ہے اورمن پسندکی تعیناتی بھی چاہتاہے ،ایک ٹکٹ میں2مزے نہیں مل سکتے،پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل چکاہے جس کی سیاسی چیخیں بلاول کی پریس کانفرس میں واضح ہیں ،کرونایاڈروناکافیصلہ بھی72 گھنٹوں میں ہوجائیگا،26نومبرکوعمران خان کاراولپنڈی میں تاریخی ستقبال کریں گے۔ان خیالات کااظہار شیخ رشید احمد نے سوموار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک کا وزیر خارجہ بلاول اپنے ملک کے صدرکو دھمکیاں دے رہاہے ،مانگے تانگے کی حکومت کا یہی نتیجہ ہوتا ہے ،عمران خان کو کسی کی تعیناتی پر اعتراض نہیں جو بھی نیا آرمی چیف آئے گاوہ سیاسی گند اپنے کندھوں پر نہیں اٹھائے گااور ملک کو الیکشن کی طرف لے کر جائے گا، آئندہ5روزسیاست میں فیصلہ کن ہیں