جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود خان ،سابق امراء سردار اعجاز افضل خان،عبدالرشید ترابی،نائب امراء نورالباری ،شیخ عقیل الرحمان،ارشد ندیم،راجہ جہانگیر خان،مشتاق ایڈووکیٹ،راجہ فاضل تبسم،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان نے مشترکہ طور پر ملائیشیا کے عام انتخابات میں اسلامی تحریک کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اس موقع پر قائدین نے کہا کہ ملائیشیا کے عوام نے حقیقی قیادت کا انتخاب کر کے تمام اسلامی ممالک کے عوام کے لیے پیغام دیا ہے کہ ان کے مسائل کا حل اسلام کا عادلانہ اور منصفانہ نظام ہی ہے اسلامی نظام کے قیام اور نفاذ سے ہی اسلامی ممالک کے عوام کے مسائل حل ہوسکتے ہیں اللہ کے دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام کی جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے انہوں نے کہاکہ اہل کشمیر ملائیشیا کے عوام اور قیادت سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ کشمیرکی آزادی کے لیے اپنا کردار اداکریں گے
ملائیشیا کے انتخابات میں اسلامی تحریک کی کامیابی پر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کی مبارکباد
Nov 21, 2022 | 15:15