ٹیچرز آرگنائزیشن پونچھ ڈویژن کا ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں احتجاجی کیمپ

 ٹیچرز آرگنائزیشن پونچھ ڈویژن نے مظفر آباد میں جاری مرکزی قیادت کی کال پر بھوک ہڑتال تا دم مرگ سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں احتجاجی کیمپ لگایا، جس میں اساتذہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہم مظفرآباد میں جاری بھوک ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور مرکزی صدر ٹیچرز آرگنائزیشن سردار تاسف شاہین کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم اساتذہ کے جائز مطالبات کے حل تک ان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آزاد کشمیر میں اساتذہ کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا جارہا ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے، ہم اپنے حق کے حصول تک احتجاج جاری رکھیںگئے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فی الفور اساتذہ کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے  تاکہ اساتذہ آزاد کشمیر یکسوئی کیساتھ تعلیمی عمل کو جاری رکھ سکیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...