پاک فوج کے اعلی ترین عہدوں پرتقرری کا عمل شروع ہوچکا، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ تاحال چیف آف آرمی اسٹاف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرری کے حوالہ سے وزارت دفاع کی سمری وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئی تااہم تعیناتیوںکے حوالہ سے کا عمل شروع ہو چکا ہے اور یہ عمل25نومبر تک مکمل ہو جائے گا۔وزیر اعظم میاں محمد شہا زشریف اپنی سفارشات منظوری کے لئے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کو بھجوادیں گے۔سوموار کے روز وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کوروناوائرس سے مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں، ملاقات میں موجودہ حالات پر تبادلہ خیال ہوا ہے، میڈیا تصحیح کر لے سمری ابھی تک وزیر اعظم سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئی، پراسیس شروع ہو چکا ہے اور ہمارے اوپر کوئی دبائو نہیں ہے اور نہ ہی ہمیں کوئی جلدی ہے ، میڈیا کو بڑی جلدی لگ گئی ہے۔ سمری وزارت دفاع سے ایک دو روز میں بھجوادی جائے گی۔ 25نومبر تک آرمی چیف کی تقرری کا عمل مکمل ہو جائے گا۔سمری میں پانچ یا چھ نام ہوں گے اور ڈوزیئر بھی ان کے ساتھ ہی آئیں گے جس کے بعد وزیر اعظم کی متعلقہ حکام سے مشاورت ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تقرری کے معاملہ پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہو گی ، سینئر موسٹ پانچ یا چھ نام آجائیں گے اورانہیں میں سے نام فائنل ہوگا۔وزیر اعظم کی جانب سے افواج کی قیادت کو پوری طرح اعتماد میں لیا جائے گا اس کے بعدناموں کے حوالہ سے فیصلہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ ہر سطح اور قدم پر تبادلہ خیا ل ہورہا ہے

ای پیپر دی نیشن