میکسیکو کے شہر گواناہواٹو میں اجتماعی قبر دریافت ہوئی ہے، جہاں سے انسانی اعضا سے بھرے 53 تھیلے برآمد کیے گئے۔یہ دل سوز واقعہ اس وقت پیش آیا جب قریب ہی ایک کتے کو انسانی ہاتھ منہ میں دبائے گھومتے ہوئے دیکھا گیا۔یہ کتنا بیبین نامی خاتون کا تھا جنہوں نے انسانی اعضا سے بھری اجتماعی قبر ڈھونڈی۔ وہ لاپتہ افراد کو ڈھونڈنے والی ایک تنظیم کی بانی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب پوری دنیا سے لوگ میکسیکو میں آکر سروینٹینو فیسٹیول کو انجوائے کر رہے تھے اسی وقت ہم قبریں کھود رہے تھے۔یہ واقعہ اکتوبر میں پیش آیا تھا، انسانی اعضا کو قبروں سے نکال کر ان کا تجزیہ کیا گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان میں سے کتنوں کی شناخت ہوئی۔رواں برس جنوری سے ستمبر کے دوران گواناہواٹو شہر میں 2400 سے زائد قتل ہوئے جبکہ 3 ہزار کے قریب لوگ لاپتہ ہیں۔