سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا اعتراف، مانڈوی والا چیف و ہپ بن گئے

ایوان بالا کا اجلاس چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا۔ اراکین نے ملک وقوم کیلئے سکیورٹی فورسزکی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے قومی اداروں کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ ایجنڈا کی کارروائی کے بعد چیئرمین سینیٹ نے آرمی ایکٹ پر بولنے کا موقع دیا نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بارڈرکی صورتحال پر ایوان کو اعتماد میںلیا ایوان کو آگاہ کیا گیا کہ سینیٹر اسحق ڈار کا قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و پارلیمانی امور مرتضی سولنگی نے کہا کہ نگران وزیراعظم کی ہدایت پر پارلیمانی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے سینیٹر اسحق ڈار کا سینٹ میں قائد ایوان اور سینیٹر مانڈوی والا کا بطور چیف وہپ و وزیر مملکت نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ایوان سے آرمی ایکٹ کی منظوری پر شرمندہ ہوں تاہم سینیٹر منظور کاکڑ نے آرمی ایکٹ کی حمایت کی۔
پارلیمنٹ کی ڈائری

ای پیپر دی نیشن