لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے شہر لاہور میں پبلک ٹریفک کے مسائل کو دیکھتے ہوئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ لاری اڈا سے براستہ ریلوے سٹیشن‘ دھرمپورہ‘ رینجرز ہیڈکوارٹر ‘ ائرپورٹ مسافر ویگن یا بسوں کے روٹ کو بحال کیا جائے۔یہاں آباد غریب شہری رکشہ یا ٹیکسی کے مہنگے کرائے ادا نہیں کرسکتے لہٰذا نظرثانی کی جائے۔