لاہور(خبرنگار)ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل رافعہ حیدر کی ہدایت پر انسداد تجاوزات کا اہم آپریشن جاری ہے۔شہر کے 32 مقامات پر جاری خصوصی انسداد تجاوزات آپریشن میں اہم مقام پر بڑی کارروائی کی گئی ہے۔چیف آفیسر اقبال فرید کی نگرانی میں زونل آفیسر ریگولیشن پارس زبیر نے شالامار زون کے علاقے ایک موریا پل سے سکھ نہر جی ٹی روڈ پر کارروائی کی۔آپریشن میں 130 سے زائد پختہ شیڈزاور تھڑے مسمارجبکہ4 ٹرک سے زائد سامان قبضے میں لیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر ایم سی ایل کاکہناتھاکہتجاوزات کے باعث علاقے میں ٹریفک بہاو¿ شدید متاثر تھا۔انسداد تجاوزات سے ٹریفک نظام میں بہتری کے ساتھ آمد و رفت میں آسانی ہوگی۔ رافعہ حیدر نے زونل افسران دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے کی ہدایت کردی۔ان کا مزید کہناتھاکہ تجاوزات کیخلاف آپریشن شہر اور شہریوں کی آسانی کیلئے بھرپور طریقے سے جاری رہے گا۔