پروفیسر محمود ایاز کی زیرصدارت میو ہسپتال کی تیسری ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس

Nov 21, 2023

لاہور (نیوز رپورٹر) سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن راجہ منصور اور وائس چانسلر پروفیسر محمود ایاز کی سربراہی میں میو ہسپتال لاہور کی تیسری ایڈمنسٹریشن کمیٹی کا اجلاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں منعقد ہوا جس میں اصولی فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں مالی سال 2023۔24 کے لئے ادویات، ڈسپوزبل اور دیگر سامان کی خریداری اور کنٹریکٹ کی منظوری دی گئی۔ ہسپتال کے مختلف وارڈز کی تزین و آرائش و بحالی کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں میو ہسپتال کے انفراسٹرکچر اور مریضوں کی مزید علاج معالجے میں بہتری کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹرز کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کےلئے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کر کے مزید بجٹ منظور کروایا جائے۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میو ہسپتال پروفیسر محمد ہارون حامد، چیف آپریٹنگ آفیسر میو ہسپتال پروفیسر احسن نعمان، اے ایم ایسز، ڈی ایم ایسز اور دیگر نے شرکت کی۔

مزیدخبریں