لاہور(لیڈی رپورٹر) سیاسی جماعتیں خواتین ، اقلیتوں اور ٹرانس جینڈرز کیلئے کوٹہ میں اضافہ کریں، سماجی تحفظ کا مربوط اور جامع پروگرام تاکہ معاشی بحالی کا عمل تیز ترہو سکے،عورتوں کوہر سطح پر33 فیصد نمائندگی دی جائے۔ مقررین نے ان خیالات کااظہار خواتین کے حقوق کی تنظیم وائز کے زیر اہتمام منعقدہ اجلاس سے خطاب میں کیا۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن منشور کمیٹی کی ممبر و سابق رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین ، وائز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر بشریٰ خالق، فرح مقدس، عنبرین فاطمہ، لیاقت حسین ایڈووکیٹ، عبدالخالق، رندھاوا، جہانگیر کھوکھر ڈاکٹر طارق جاوید و دیگر نے شرکت کی۔ مقررین نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں عورتوں سمیت اقلیتوں کی نمائندگی حکومتوں پرسوالیہ نشان ہے، سیاسی جماعتیں برابری کے حقوق نہیں دیتیں تو کم از کم دس فیصد کوٹہ مقرر کیا جائے،سپورٹس ٹیموں میں اقلیتوں کا کوٹہ رکھا جائے، منشور میںعورتوںکو لینڈ رائٹس، شہریت کے مساوی حقوق، تعلیم اور صحت کی سہولتوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ سیاسی اور معاشی صورتحال کو بہتر کیا جاسکے۔
پارٹیاں خواتین‘ اقلیتوں اور ٹرانس جینڈرز کے کوٹہ میں اضافہ کریں:راحیلہ خادم
Nov 21, 2023