فیروز والہ( نامہ نگار)صدر پولیس نے شادی ہال کے باہر سے چوری ہونے والی کار تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ موضع وٹالیاں سے برآمد کرکے ملزم عمران گجر کو گرفتار کرلیا جبکہ تفتیشی آفیسر نے قیمتی کار دیکھ کر نیت بدل لی اور مذکورہ برآمد کی گئی کار کو ہڑپ کرنے کیلئے ملزم سے مبینہ طور پر ساز باز ہو کر اسے رہا کردیا اور تھانہ صدر شیخوپورہ کے احاطہ سے کار بھی غائب کردی جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج اور تصاویر سائل کے پاس موجود ہیں نئی آبادی ارائیانوالہ کے رہائشی متاثرہ شہری محمد شہزاد کی طرف سے ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت کو دی جانیوالی ایک تحریر درخواست میں ہوا۔ جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس کی 18 لاکھ روپے مالیت کی ملکیتی کار کرولا جس کے تمام تردستاویزی ثبوت اور اصل فائل بھی سائل کے پاس موجود ہے۔