مقبوضہ کمشیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، عوام دشمن پالیسیوں کیخلاف مظاہرے

سرینگر‘ جموں (اے پی پی‘ کے پی آئی)بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر تسلط جموں و کشمیر میں محاصرے‘ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ محاصرے‘ تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ضلع پونچھ میں ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق احتجاجی مظاہرہ ضلع میں مینڈھر کے علاقے پٹھاناتیر میں کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ علاقہ گزشتہ ایک ماہ سے پانی کی فراہمی سے محروم ہے جس کی وجہ سے وہ انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرنے پرمجبورہوئے۔ سری نگر میں آتشزدگی میں چار گھر خاکستر ہوگئے ہیں ۔سری نگر کے مائسمہ اور فقیر گوجری علاقوں میں آتشزدگی میں چار گھرخاکستر ہوگئے۔ آتشزدگی کے نتےجے میں شہریوں کا بھاری مالی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں بجلی کا بحران سنگین ہو گےا ہے صورتحال اتنی خراب ہے کہ بجلی منٹوں کے لیے آتی ہے اور گھنٹوں بند رہتی ہے۔ میڈیا سے بات چےت میں انہوں نے علاقے میں بجلی کے بحران کے لیے جموں و کشمیر کی قابض حکومت کو بھی نشانہ بنایا۔ کل جماعتی حرےت کانفرنس نے اس عزم کا اطہار کیا ہے کہ مودی حکومت مقبوضہ جموں وکشمیرمیں ظلم وجبرکے ذریعے کشمیری عوام کی منصفانہ جدوجہد کو دبا نہیں سکتی۔ ترجمان کل جماعتی حرےت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حمایت کرے اور جموں و کشمیر میں رائے شماری کے انعقاد کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...