کاشف انور پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز میں شامل‘ نوٹیفکیشن جاری

 لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر کاشف انور کو پنجاب کونسل آف آرٹس کے بورڈ آف گورنرز میں شامل کرلیا گیا‘ باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری ہوچکا ہے۔ پنجاب کونسل آف آرٹس، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر سید بلال حیدر نے لاہور چیمبر میں ملاقات کے دوران انہیں مبارکباد پیش کی جس پر کاشف انور نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کلچرل سرگرمیوں کے ذریعے معیشت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثقافت کو اجاگر کرنے اور پنجابی کلچر کو فروغ دینے کےلئے کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا ہمیں ایران، عراق اور سعودی عرب کی طرز پر مذہبی سیاحت کی طرف بھرپور توجہ دینی چاہیے۔ 

ای پیپر دی نیشن