پی اینڈ ڈی کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس ،تمام ایجنڈے منظور

لاہور(کامرس رپورٹر) دی پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹی کا سالانہ اجلاس عام منعقد ہوا۔ چودہ نکاتی ایجنڈا محکمہ کوآپریٹو کے اسسٹنٹ رجسٹرار ہاﺅسنگ II شرجیل احمد، محمد شرافت، سلامت باجوہ و دیگر کی زیر نگرانی کثرت رائے سے منظور ہوا۔ایجنڈا رانا احمد جواد نے پیش کیا، ممبران سوسائٹی کی کثیر تعداد بھی اجلاس میں شریک تھی۔ اس موقع پر رانا احمد جواد نے ممبران سوسائٹی کو پلاٹوں کے قبضے کے حوالے سے خوشخبری سنائی اور کہا کہ جلد ممبران سوسائٹی اپنے پلاٹوں پر تعمیرات شروع کر سکیں گے، یہ خبر سن کر ممبران سوسائٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، انہوں نے رانا احمد جواد و دیگر انتظامیہ کمیٹی کے حق میں نعرے لگائے۔ اجلاس عام میں جاری کردہ ایس او پیز کا مکمل خیال رکھا گیا تھا۔ سکیورٹی کی صورتحال بہتر بنائی گئی تھی، آخر میں رانا احمد جواد نے ممبران اور محکمہ کوآپریٹو کے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر دی نیشن