لاہور (کامرس رپورٹر )ممبر کسٹمز آپریشنز ، فیڈرل بورڈ آف ریونیو زیبا حئی نے کہا ہے کہ اشیاءکی ویلیوایشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ صرف سمگلنگ ہی نہیںبلکہ مس انوائسنگ کے حوالے سے بھی مسائل ہیں۔ ورچوئل اسیسمنٹ شروع کردی گئی ہے۔ لاہور چیمبر کے صدر کاشف انور سے لاہور چیمبر میںملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساٹھ فیصد گرین چینلز ہیں ویلیوایشن بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی درآمد شدہ آئٹمز کو ویلیوایشن رولنگ میں لانا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آئٹمز اس نیٹ میں آجائیں۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میںاستثنی کا معاملہ دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قواعد و ضوابط کے نفاذ کو سنجیدگی سے لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن مقرر اور نارتھ میں بھی کلاسیفیکیشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔ کاشف انور نے کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کےلئے کسٹمز ڈیپارٹمنٹ اور کاروباری برادری کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن کی جانب سے کچھ اشیاء پر بار بار کسٹمز ویلیوایشن کی رولنگ تاجروں کیلئے باعث تشویش ہے، کاروباری برادری کو معیارات سے آگاہ کیا جائے۔
سمگلنگ ‘اشیاءکی ویلیوایشن پر خصوصی توجہ دی جارہی ممبر کسٹمز آپریشنز زیبا حئی
Nov 21, 2023