لاہور(سپورٹس رپورٹر )مایہ ناز ٹینس سٹار رافیل نڈال ڈیوس کپ میں ہالینڈ کے حریف کے ہاتھوں 2-1کی شکست کے بعد مالاگا میں اپنے مداحوں کی جانب سے پرجوش الوداعی وصول کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے۔یہ میچ 38 سالہ رافیل نڈال کا آخری پروفیشنل میچ تھا جس سے ان کے شاندار کیریئر کا اختتام ہوا، جذبات سے لبریز ٹینس سٹار نے مالاگا کے میدان میں 15منٹ تک فینز سے گفتگو کی۔22بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن نے اپنے ٹینس کے سفر کو یاد کرتے ہوئے جذبات سے آنسو روکنے کی کوشش تو کی تاہم وہ اپنے جذبات قابو نہ کرسکے اور ہزاروں مداحوں کے سامنے آبدیدہ ہوگئے۔