ورلڈ جونیئر ٹینس ‘ ابوبکرطلحہ دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ورلڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ لیگ ٹو کے بوائز سنگلز کے مقابلوں میں پاکستان کے ابوبکر طلحہ نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے بوائزسنگلز کے پہلے راؤنڈ کے مقابلوں میں کوریا کے سیون جی نے جاپان کے یوٹا نشیکوری کو 6-4، 6-2 سے شکست دی، کوریا کے یونگ چائے اوہ نے پاکستان کے حمزہ رومان کو سخت مقابلے کے بعد 4-6، 6-4، 7-6(4) سے ہرایا۔ پاکستان کے ابوبکر طلحہ اور کوریا کے منوو کم نے کامیابی حاصل کرکے اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن