لاہور(سپورٹس رپورٹر )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے گزشتہ دس سالوں کو آڈیٹر جنرل پاکستان کا آڈٹ ریکارڈ طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی نے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ کو ہدایت کی کہ وہ جلد تمام آڈٹ ریکارڈ قائمہ کمیٹی کو فراہم کرے جس کا کمیٹی ممبران جائزہ لینگے۔