نامعلوم افراد کی فائرنگ ‘35سالہ شخص قتل ‘ملزم فرار

Nov 21, 2024

لاہور(نامہ نگار)مسلم ٹاؤن کے علاقے وحدت روڈ پر عائشہ مسجد کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے 35 سالہ زاہد کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ پولیس نے فرانزک ٹیم کی مدد سے شواہد اکٹھے کئے اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ۔پولیس کے مطابق مقتول زاہد اوکاڑہ کا رہائشی تھا اورلاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں دوست سے ملنے آیا تھا۔زاہد کے قتل کے محرکات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیاہے۔جلد ملزمان کا سراغ کگا کر انہیں گرفتار کرلیا جائیگا۔

مزیدخبریں