ای چالان کی نادہندہ5 موٹر سائیکلوں کو سوا 2لاکھ روپے جرمانہ

Nov 21, 2024

لاہور(نامہ نگار) سٹی ٹریفک پولیس ٹیم مغلپورہ نے34 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل کو 60800 جرمانہ،26 مرتبہ ٹریفک کی خلاف ورزی پر 50200 روپے جرمانہ،29 مرتبہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 41800 روپے جرمانہ،19 مرتبہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 38000 روپے جرمانہ اور17 مرتبہ ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر 34000 روپے جرمانہ جمع نہ کرنے والی موٹر سائیکلیں پکڑ کر تھانوں میں بند کرادی ہیں۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہرنے کہا ہے کہ بغیر ہیلمٹ، ون وے ٹریفک، غلط پارکنگ اور دھواں چھوڑنے پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔آرٹیفشل انٹیلی جینس سسٹم سے بلاتفریق کارروائیاں جاری ہیں۔

مزیدخبریں