لاہور(نامہ نگار) گذشتہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 66 مقدمات درج کرتے ہوئے32 افرادکو گرفتا ر کیا گیا۔687 افراد کو تقریباً 15 لاکھ 86 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائدکئے گئے جبکہ 138 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فصلوں کی باقیات جلانے کی 41،زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 547،صنعتی سرگرمی کی 05، اینٹوں کے بھٹوں کی 17 اور دیگر مقامات پر5 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 6155 گاڑیوں کے چالان،387 کو بند جبکہ 6 فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کیخلاف زیرو ٹالرینس کے تحت سخت کاروائی میں تاخیر نہ کی جائے۔