لاہور(نامہ نگار)سٹی ٹریفک پولیس لاہورنے سکولوں اور کالجز کے باہر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے جامع ٹریفک پلان بھی مرتب کیا ہے ٹریفک کے دباؤ سے بچنے کیلئے 200 سے زائد اضافی پٹرولنگ آفیسرز تعینات کیے گئے ہیں،جو اہم شاہراہوں اور سکولوں کے باہر ٹریفک کی نگرانی کرینگے۔ڈی ایس پیز سکول ٹائم اور چھٹی کے اوقات میں خود فیلڈ میں موجود رہیں گے تاکہ ٹریفک کی صورت حال کو بہتر بنایا جا سکے۔سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے اس حوالے سے اہم ہدایات جاری کی ہیں۔ مال روڈ، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ اور دیگر مصروف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی جائیگی۔ اقبال روڈ، وحدت روڈ، مولانا شوکت علی روڈ اور کینال روڈ پر بھی اضافی پٹرولنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔سی ٹی او لاہور نے سکول و کالج انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کرنے کی ہدایت دی ہے۔ چھٹی کے اوقات میں صرف ایک لائن میں پارکنگ کی اجازت ہوگی اور ڈبل پارکنگ کی صورت میں سخت کارروائی کی جائیگی۔ سکول و کالجز کے باہر ریڑھی و ٹھیلے لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ایجوکیشن یونٹ کو سکول و کالجز اور یونیورسٹیز میں روڈ سیفٹی کے حوالے سے لیکچرز شروع کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ اور ان لیکچرز کا شیڈول مرتب کرنے کی بھی تاکید کی ہے۔رکشوں اور ویگنوں میں اوورلوڈنگ اور بیگز باہر لٹکانے کے معاملے پر بھی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
سکولوں ‘کالجوں کے باہر ٹریفک کی روانی کیلئے مزید200سے زائدپٹرولنگ افسر تعینات
Nov 21, 2024