لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا اور امن و امان کی صورت حال کا جائزہ لیا۔انہوں نے پٹرولنگ ڈیوٹیز کی چیکنگ کے دوران کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز میں زیادہ وقت گزارا اور فیلڈ میں موجود پولیس اہلکاروں کی کارکردگی کو سراہا اور احسن طریقہ سے فرائض انجام دینے پر شاباش دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شاہدرہ، اندرون لاہور، شادمان، پرانی انارکلی، مزنگ، شاد باغ، ٹاؤن شپ، اور رائے ونڈ روڈ جیسے حساس علاقوں کا دورہ کیا۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام فیلڈ ٹیموں کی 100 فیصد حاضری یقینی بنائی جائے۔