منزل فوسٹرہوم کے بچوں کا دورہ اصطبل ماؤنٹڈ پولیس سنٹر

لاہور(نامہ نگار)انٹرنیشنل چلڈرن ڈے کے موقع پر پولیس تحفظ منزل فوسٹرہوم کے بچوں نے اصطبل ماؤنٹڈ پولیس سنٹر کا دورہ کیا۔ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد زنیر چیمہ نے اصطبل ماؤنٹڈپولیس سنٹرآمدپربچوں کوخوش آمدید کہا اور گلدستے پیش کئے۔بچوں کو پولیس پروٹوکول میں پولیس تحفظ منزل فوسٹر ہوم پنجاب سوسائٹی سے اصطبل ماؤنٹڈ پولیس سنٹر ہربنس پورہ لایا گیا۔بچوں کو پولیس بینڈ اورشاہی گھڑ سواروں کے خصوصی دستہ نے خوش آمدید کہااور بریف کیا۔ بچوں کو گھڑسواری بھی کروائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن