لاہور(نامہ نگار)شہر کے مختلف علاقوں سے نومولود بچے سمیت 6 افراد کی نعشیں ملی ہیں۔ فیکٹری ایریاکے علاقے میں سے نومولود بچے کی نعش ملی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامعلوم عورت اپنا گناہ چھپانے کیلئے نومولود بچے کی نعش یہاں پھنک کر فرار ہوگئی جس کی تلاش جاری ہے۔نشتر کالونی کے علاقے میں 50 سالہ شخص گاڑی میں مردہ حالت میں ملا ہے۔متوفی کی شناخت جاوید اسلم کے نام سے ہوئی ہے اور وہ نشے کی زیادتی کے باعث ہلاک ہواہے۔ شادمان کے علاقے میں سے 45 سالہ نامعلوم شخص،کوٹ لکھپت کے علاقے میں فٹ پاتھ کنارے سے 40 سالہ نامعلوم شخص،گلشن راوی کے علاقے مون مارکیٹ کے قریب سے 50 سالہ نامعلوم شخص جبکہ داتا دربار کے گیٹ نمبر 5 پر لنگر خانے سے 65 سالہ معمر شخص کی نعش ملی ہے۔پولیس نے تمام نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
مختلف علاقوں سے نومولود بچے سمیت 6 افراد کی نعشیںبرآمد
Nov 21, 2024