پولیس شہداء کے52 خاندانوں میں80کروڑ 95لاکھ روپے مالیت کے گھر تقسیم

Nov 21, 2024

لاہور(نامہ نگار)شہداء پیکج کے تحت2017ء سے اب تک پولیس کے52شہداء کے خاندانوں کو 80کروڑ  95لاکھ روپے مالیت کے مکانات دیئے ہیں۔  رواں سال پولیس ملازمین کے بچوں کے سکالر شپس کی مد میں 88خاندانوں میں 2کروڑ 15لاکھ 42ہزار روپے سے زائد تقسیم کئے ہیں۔ جہیز فنڈ کی مد میں شہداء کے 10خاندانوں میں 33لاکھ20 ہزار روپے تقسیم کئے گئے ہیں۔گزارہ الاؤنس کی مد میں 17خاندانوں میں 16لاکھ91 ہزار روپے سے زائد تقسیم کئے گئے ہیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ وطن کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدائے پولیس ہماری شان ہیں۔لاہور پولیس اپنے بہادر شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔لاہور پولیس کے338افسران واہلکاران نے فرض کی راہ میں اپنی جانیں نچھاور کی ہیں۔ شہداء کے اہلخانہ اور غازیوں کی ویلفیئر کیلئے ہر ممکن اقدامات جاری رہیں گے۔لاہور پولیس کے افسران و ملازمین ایک خاندان کی طرح ہیں۔شہداء کے ورثا کو گھروں کی فراہمی، بچیوں کی شادی، بچوں کی کوالٹی ایجوکیشن اوربہترین طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں