ملتان ریجن کے 240اہلکاروں کی اگلے عہدوں پر ترقی

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیوں کا عمل جاری ہے۔جس کے تسلسل میں ملتان ریجن کے 240اہلکاروں کو اگلے عہدوں میں ترقی مل گئی ہے۔80 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی۔80 ہیڈ کانسٹیبل کو اے ایس آئیز کے عہدے پر پروموٹ کیا گیا جبکہ 80 کانسٹیبلز کو ہیڈ کانسٹیبلز کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو رینک لگانے کی تقریب عنقریب منعقد کی جائیگی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ترقی پانیوالے افسران و اہلکاروں کو مبارک باددیتے ہوئے مزید تندہی سے فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ترقیوں کے ثمرات پہلے سے زیادہ محنت اوراچھی کارکردگی کی صورت شہریوں تک منتقل کریں۔

ای پیپر دی نیشن