فیروزوالہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق چیئرمین ایم سی فیروزوالا حاجی ریاض احمد گجر نے کہا اپنے دور اقتدار میں سیاسی مخالفین کیخلاف آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کرنیوالی تحریک انصاف آج خود کو مظلوم ظاہر کرنے کیلئے موجودہ حکومت پر سیاسی انتقامی کاروائیوں کا الزام لگا رہی ہے۔ان کی رہائی کسی احتجاج سے ممکن نہیں ہوگی۔ انہیں لوٹی گئی قومی دولت کی پائی پائی کا حساب دینا پڑے گا۔