ننکانہ صاحب( نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو کا جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر نے مانوالہ روڈ ، ننکانہ تا بچیکی روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ ایکسین ہائی وے اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نے ترقیاتی منصوبوں بارے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ تسلیم اختر راؤ نے گفتگو کرتے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل مقررہ مدت میں یقینی بنائی جائے، متعلقہ افسران روزانہ کی بنیاد پر جاری ترقیاتی کاموں کا دورہ کر کے جائزہ لیں۔ترقیاتی منصوبوں میں معیاری میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے ، ناقص میٹریل کی نشاندھی پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا مختلف علاقوں کا دورہ‘ جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا
Nov 21, 2024