چونیاں(نامہ نگار خصوصی)کارڈیک سنٹر چونیاں میں سہولیات کا فقدان ، ایکو مشین 25 روز سے خراب اور جان بجانے والی ادویات نایاب، مریض اور لواحقین مجبوراً پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹور پر مہنگا علاج و ادویات خریدنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کارڈیک سینٹر میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی نے مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے۔ہسپتال میں ایکو مشین گزشتہ 25 روز سے خراب ہے اور جان بچانے والی ادویات کی عدم موجودگی کے باعث مریضوں کو علاج کیلئے پرائیویٹ ہسپتالوں اور میڈیکل سٹورز سے مہنگے داموں علاج کرانے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔افضال شریف، محمد ارشاد، مطلوب احمد و دیگرشہریوں کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے دعوے صرف کاغذوں تک محدود ہیں ۔