شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) جنرل منیجر سوئی گیس سہیل اکرم نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر سوئی گیس کی ہدایت پر سینئر ایسوسی ایٹ انجینئر رانا اجمل ‘ فٹر فاران عظیم ڈھڈی‘ ہیلپر امیر حمزہ ‘میاں رضوان اقبال نے ٹاسک فورس ٹیموں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں گیس چوروں کیخلاف کارروائی کرتے 8 ڈومیسٹک میٹر کاٹ لئے اور ایک ڈائریکٹ بائی پاس پکڑ لیا جبکہ 8 میٹر وائلیشن کی مد میں کاٹ لئے گیس چوری میں ملوث اور میٹر ٹیمپرنگ کرنیوالے صارفین کو لاکھوں روپے کے جرمانے کے بل بھی ڈالے گئے ہیں اور ان کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیف انجینئر علاؤ الدین کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔ جنر ل منیجر سہیل اکرم نے کہا کہ محکمے کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی صورت بھی رعایت کے مستحق نہیں ہے ۔
محکمے کو نقصان پہنچانے والے رعایت کے مستحق نہیں : سہیل اکرم
Nov 21, 2024