قصور (نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر قصور کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادھاکشن کا بے نظیر انکم سپورٹ ادائیگی سینٹرکا دورہ‘مستحقین خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کوٹ رادھاکشن ڈاکٹر محمد انس سعید نے بی آئی ایس پی ادائیگی سینٹر کادورہ کر کے وہاں پر مستحق خواتین میں رقوم کی تقسیم سمیت دیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سینٹر انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ سینٹر پر مستحقین میں منظم و شفاف انداز میں رقوم کی تقسیم کا عمل جاری رکھیں اور سینٹر پر پینے کے پانی، سائے اور بیٹھنے کیلئے مناسب انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔