پتوکی: پولیس کی کارروائی‘ اشتہاری گرفتار

Nov 21, 2024

پتوکی (نامہ نگار) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سٹی پتوکی عابد محمود چھینہ نے کارروائی کرتے اشتہاری ابوبکر عرف بکر ڈان کو گرفتار کر لیا اشتہاری ابوبکر عرف بکر ڈان پولیس کو ڈکیتی اور کئی دیگر وارداتوں میں عرصہ دراز سے مطلوب تھا ۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او عابد محمود چھینہ نے عوام سے اپیل کرتے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کیخلاف اطلاع دیکر اس جہاد میں محکمہ پولیس کا ساتھ دیں۔نام پوشیدہ رکھا جائیگا۔

مزیدخبریں