قصور (نمائندہ نوائے وقت) مصطفی آباد میں اوباش کی کمسن بچے سے زیادتی کی کوشش، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔تھانہ مصطفی آباد میں بیدیاں کی رہائشی نبیلہ کوثر نے مقدمہ درج کرایا کہ میرا 8 سالہ بیٹا (ا،ع) گلی میں بچوں کیساتھ کھیل رہا تھاکہ ملزم اویس اور علی میرے بیٹے کو ورغلاء پھسلاء کر اپنے گھر لے گئے اور میرے بیٹے سے زیادتی کی کوشش کی۔