پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے :اظہر محمود

شیخوپورہ (نامہ نگارخصوصی)پیپلز پارٹی کے ضلعی نائب صدر چوہدری اظہر محمود ورک نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے آج بھی برسر پیکار ہے اور آئین کی بالادستی کی ضامن ہے ہمارا آج بھی واضح موقف ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو جمہوری عمل میں کردار ادا کرنے کے یکساں مواقع میسر ہونے چاہئیں تاکہ جمہوری عمل آگے بڑھ سکے اور پاکستان کی سیاست پر چھائے عدم استحکام کے کالے سائے چھٹ سکیں، میڈیا سے گفتگو کرتے چوہدری اظہر محمود ورک نے کہا کہ ہم بی بی شہید کا مشن جاری رکھیں گے اورسیاسی مفاہمت کے فروغ کیلئے پارٹی قیادت کردار ادا کرتی رہے گی، چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں پارٹی متحد و منظم ہے پیپلز پارٹی کے اکابرین نے ہمیشہ ملک و قوم کو بچانے کیلئے جدوجہد کی ہے اس جدوجہد میں ہزاروں جیالے شہید ہو چکے مگر کبھی ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو کامیاب ہونے نہیں دیا۔

ای پیپر دی نیشن