شرقپور: الیکشن پی پی 139 ‘ غلام دستگیر ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل

شرقپورشریف (نامہ نگار) پی پی 139 میں سیاسی وسماجی شخصیت شیخ محسن علی قادری کی انتھک محنت سے روحانی شخصیت غلام دستگیر المعروف بابا مست سینکڑوں ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی چھوڑ کر مسلم ن میں شامل ہو گئے اور مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار رانا طاہر اقبال کی مکمل حمایت کااعلان کردیا اور اس بات کا عزم کیا کہ رانا طاہر اقبال کو بھاری اکثریت سے منتخب کرائیں گے کارنر میٹنگ سے مسلم لیگ ن کے نامزدامیدوار رانا طاہر اقبال نے خطاب کرتے کہا ہے کہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے اور اب بھی ملک کی ترقی اور عوام کی فلاح کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ملک دشمن عناصر پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے جب بھی پاکستان ترقی کرنے لگتا ہے دشمن طاقتیں امن خراب کرنے کی خاطر سرگرم ہو جاتی ہے اس موقع پر ملک نوید محمود چوہان‘ چاچا نذر حسین ،ارشد پٹواری حافظ محمد یونس ،طالب پٹواری ،شیخ کاشف، چوہدری ساجد علی،چوہدری شکور،ملک ذوالفقار علی کھوکھر‘ چوہدری عباس ‘ ملک عطازیب خالد ‘ ملک ندیم محمود ‘ مہر علی حسین ‘چوہدری فضل حسین ‘ چوہدری حق نواز ‘ چوہدری شاہ نواز ‘ ملک وحید ، چوہدری منیرو دیگر افراد بھی موجود ہیں۔

ای پیپر دی نیشن