شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما افضال حیدر،حاجی غلام نبی ورک ، زاہد نواز چدھڑ، پیر سید ارشد ہاشمی، حاجی اقبال شیخ، کامران ذوالفقار ورک ، تنویر احسن ورک، چودھری امان اللہ گجر، چودھری محسن اعجاز گورایہ ، ڈاکٹر قیصر شہزاد ، ملک قمر عباس ، چودھری عدنان رندھاوا، سلمیٰ تصدق ایڈووکیٹ، جمیلہ یونس نے کہا ہے کہ با نی پی ٹی آئی کی 24 نومبر کو لانگ مارچ کے آغاز کی کال پر پوری پاکستانی قوم نے لبیک کہا ہے اور تمام طبقات اس میں شمولیت کی تیاری کررہے ہیں لانگ مارچ کے اعلان کے بعد حکمرانوں کی بوکھلاہٹ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے انہیں اپنا اقتدار ہاتھوں سے نکلتا دکھائی دے رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک سروے کے دوران کیاانہوںنے کہا کہ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی مفادات کی سیاست پوری قوم کے سامنے ہے دونوں جماعتوں کے قائدین اپنے سیاسی ومالی مفادات کی خاطر ہر اوچھا ہتھکنڈا استعمال کررہے ہیں۔