عدیل اسلم ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر قصور تعینات

قصور (نمائندہ نوائے وقت)سیکرٹری پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے سابق ریسکیو سیفٹی آفیسر عدیل اسلم کو ایمرجنسی آفیسر کے عہدے پر پروموٹ کر دیا اس کے ساتھ ہی انہیں ضلع قصور میں بطور ایمرجنسی افسر تعینات کر دیا گیا ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افسر ڈاکٹر نئیر عالم خان نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایمرجنسی آفیسر کا چارج ان کے حوالے کر دیا اس موقع ایمرجنسی آفیسر عدیل اسلم نے قصور میں ریسکیو سروس کی شاندار کارگردگی کو ڈاکٹر نئیر عالم خان کی تجربہ کار قیادت میں ریسکیو اہلکاروں کے مسائل حل کرنے اور ریسکیو سروس کی کارگردگی میں مزید بہتری کے عزم کا اعادہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن