گکھڑمنڈی(نامہ نگار)محلہ عثمانیہ میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پر اہل علاقہ نے بلال فاروق تارڑ کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہے گزشتہ ایک سال سے گکھڑ شہر اور جی ٹی روڈ پر ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام شروع اور زیر تکمیل منصوبے جلد مکمل ہو رہے ہیںجبکہ اندرون شہر میں بھی گلیوں محلوں کی تعمیرو ترقی کے کاموں محلہ عثمانیہ میں معروف مسلم لیگی گھرانے کے نوجوان رہنما افتخار صابر چودھری کی کاوشوں کی بدولت سٹریٹ لائٹس کی تنصیب پوری ہو چکی ہے اسی طرح تارڑ برادران کی خصوصی دلچسپی سے آبائی شہر گکھڑ جی ٹی روڈ پر انڈر پاس کو تیزی سے مکمل کروانے پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔جس پر گکھڑ کے شہریوں سجاد احمد چغتائی،محمد ارشد بگو،استاد ادریس،اللہ لوک انصاری، وسیم یعقوب بٹ،ادریس بٹ،شاہد انصاری اور عبد الرزاق بٹ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ،سابق MPA بلال فاروق تارڑ کا شکریہ ادا کیا۔
گکھڑمنڈی: سٹریٹ لائٹس لگانے پر شہریوںکابلال فاروق تارڑ سے اظہار تشکر
Nov 21, 2024