حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پی ٹی آئی کے ضلعی قائد اور سابق ایم این اے چوہدری مہدی حسن بھٹی نے کہا ہے کہ انکے خلاف سیاسی حریفوںکے ایماء پر ضلعی انتظامیہ اور حکومت کی طرف سے انتقامی کارروائیاں انتہاکو پہنچ چکی ہیںاوربانی پی ٹی آئی سے دورکرنے کیلئے ہر اوچھے ہتھکنڈے انکے اور انکی فیملی کے افراد کے خلاف استعمال کیا جارہاہے لیکن وہ ان انتقامی کارروائیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔مقامی صحافیوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے چوہدری مہدی حسن بھٹی نے ن لیگ کی راہنما سائرہ افضل تارڑ کی جانب سے لگائے جانیو الے الزامات کومن گھڑت اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی بجلی اورپانی چوری میں ملوث نہیں رہے۔دریں اثناء مقامی پولیس نے گزشتہ روز چوہدی مہدی حسن بھٹی کی پریس کانفرنس کے خوف سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیئرمین چوہدری امجد پرویز چٹھہ کے گھر پر بھی چھاپے مارے اور ڈیرے کا گھیرائو بھی کئے رکھا۔