نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)چھ سالوں سے زیر تعمیر چلڈرن پارک کو جلد فنکشنل کرنے کیلئے انتظامیہ ان ایکشن،بتایا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیر زادہ نے بدورتہ روڈ پر واقع چلڈرن پارک کا دورہ کیا چھ ایکڑ اراضی کی باؤنڈری کی تعمیر کا جائزہ لیا اور ٹھیکیدار کو سختی سے ہدائت کی ہے تعمیر میں غیر معیاری مٹیریل کے استعمال کی شکائت نہ ملے اور کہا کہ چار دیواری کا کام جلد اس جلد مکمل کیا جائے اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین کا کہنا ہے کہ چلڈرن پارک کی تعمیر مکمل ہونے سے عوام کو تفریح کے بہترین مواقع میسر ہونگے۔