کامونکی(نمائندہ خصوصی) صلح کے دوران متحارب گروپ کے ایک شخص کے دھکا دینے پر معمر شخص جان کی بازی ہار گیا،بتایا گیا ہے کہ موڑ ایمن آباد میں لڑائی جھگڑے کے واقعہ میں دوگروپوں حامد آرائیں اور شاہ زیب کے مابین صلح کرانے کیلئے معززین 80 سالہ عطاء اللہ کی بیٹھک میں موجود تھے کہ اسی دوران دونوں گروپوں کے افراد مشتعل ہو کر لڑ پڑے ۔ اس دوران عطاء اللہ دھکا لگنے سے گرا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔