مصائب میں نبی کریم ؐ کی بارگاہ کی طرف متوجہ ہونا چاہیے:داؤد رضوی

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) امیر جماعت رضائے مصطفی پاکستان مولاناپیرمحمد داؤد رضوی نے دوآبہ میں محفل ذکر و فکر میں خطاب کرتے ہوئے کہاآفات و بلیات اور مصائب و مشکلات میں اللہ اور اسکے پیارے حبیب محمدؐ کی بارگاہ کی طرف ہی متوجہ ہوناچاہیے اورخلوص دل سے توبہ استغفار کرنی چاہیے اسی میں سب کی بھلائی و بہتری ہے۔ کہیں سموگ کی صورتحال،کہیں زلزلے کے جھٹکے، لوڈ شیڈنگ کا عذاب اور کہیں بے روزگاری و غربت مگر لوگوں کی اکثریت دین سے دور اور عیش و عشرت میں مبتلاجولمحہ فکریہ ہے۔اس موقع پر مولانا عبدالقیوم بھٹی،مولانا صوفی اخلاق رضوی اور مولانا محمد غوث رضا نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سموگ کی وجہ سے جان بحق ہونے والوں کے لئے مغفرت،پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن