گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ایگزیکٹو ممبر گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ولید منیر شیخ ، حاجی منیر مکہ والے اور سامر منیر شیخ نے آرپی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ سے انکے دفتر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر شہر میںموجودہ سکیورٹی کی صورتحال اور کاروباری حلقوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی، ایگزیکٹو ممبرولید منیر شیخ نے شہر میں امن و امان کی بہتری اور کاروباری برادری کو محفوظ ماحول فراہم کرنے پر پولیس کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے گوجرانوالہ چیمبر اور پولیس کے مابین تعاون کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ، اس موقع پر آر پی او طیب حفیظ چیمہ نے بھی اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا اور کہا کہ صنعتکار اور تاجر برادری ہمارے بازو ہیں ،انکے درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے اور شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔