پاکستان فرنیچر کونسل 3 روزہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرے گی 

Nov 21, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر) پاکستان فرنیچر کونسل نائیجیریا کے شہر لاگوس میں 26 نومبر سے شروع ہونیوالی 3 روزہ بین الاقوامی نمائش میں شرکت کرے گی۔ گزشتہ روز بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پی ایف سی کے سی ای او میاں کاشف اشفاق نے بتایا کہ یہ نمائش جدید ڈیزائن کے فرنیچر اور دستکاری کی نمائش کا بڑا پلیٹ فارم ہے جس میں دنیا بھر سے انڈسٹری لیڈرز، مینوفیکچررز اور سٹیک ہولڈرز شرکت کرینگے۔ پی ایف سی پاکستان کے شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرنیوالے اور جدید ڈیزائن کی مہارت کے شاہکار فرنیچر کی نمائش کرے گی۔ اس نمائش میں شرکت کا مقصد دو طرفہ تجارتی تعلقات کو مضبوط کرنا، نئی عالمی منڈیوں کی تلاش اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی فرنیچر کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔ یہ ایکسپو عالمی معیار کے فرنیچر کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے، غیر ملکی خریداروں کو راغب کرنے اور برآمدات کے حجم کو بڑھانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرے گی۔

مزیدخبریں